اولمپک گولڈ میڈلسٹ ایتھلیٹ ارشد ندیم ایک بار پھر عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کو تیار ہیں۔
ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں جیولین تھرو کا فائنل مقابلہ آج منعقد ہوگا۔فائنل میں ارشد ندیم کا مقابلہ بھارت کے نیرج چوپڑا سمیت دنیا کے پانچ نامور ایتھلیٹس سے ہوگا۔ گزشتہ روز کوالیفائنگ راؤنڈ میں ارشد ندیم نے 85.28 میٹر کی شاندار تھرو کرکے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔ان کے خصوصی معالج ڈاکٹر اسد عباس کا کہنا ہے کہ اگر ارشد ندیم جوش کے ساتھ ہوش کا بھی مظاہرہ کریں تو وہ 100 میٹر تک نیزہ پھینکنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔