پی سی بی اسکول کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت لاہور ڈسٹرکٹ کے اسکولوں کے درمیان کرکٹ مقابلوں کا آغاز ہوگیا۔
پہلے مرحلے میں گورنمنٹ پائلٹ ہائی اسکول اور صفاء سائنس اسکول کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ گورنمنٹ پائلٹ ہائی اسکول گراؤنڈ میں جاری ہے۔گورنمنٹ پائلٹ ہائی اسکول نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اننگز میں صفاء سائنس اسکول کو 215 رنز کا ہدف دیا۔گورنمنٹ پائلٹ ہائی اسکول کی جانب سے محمد طلحہ نے 50 رنز کی نصف سنچری اسکور کی، جبکہ محمد شرجیل نے 25 اور محمد ابراہیم نے 24 رنز بنائے۔صفاء سائنس اسکول کی جانب سے حیدر علی اور امیر سجاد نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔