ایشین گیمز 2026: کرکٹ مقابلوں کے ڈراز کا اعلان، پاکستان کو براہِ راست ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ مل گئی

ایشین گیمز 2026: کرکٹ مقابلوں کے ڈراز کا اعلان، پاکستان کو براہِ راست ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ مل گئی

ایشین گیمز 2026 کے مردوں اور خواتین کے کرکٹ مقابلوں کے ڈراز اور گروپس کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا، جس کے تحت پاکستان کو مردوں کے ایونٹ میں عالمی رینکنگ کی بنیاد پر براہِ راست ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ مل گئی ہے۔

مردوں کے ایونٹ میں پاکستان، بھارت، بنگلادیش اور سری لنکا کو عالمی رینکنگ کے باعث ابتدائی مرحلہ کھیلنے سے استثنیٰ دیا گیا ہے اور یہ چاروں ٹیمیں سیدھا ناک آؤٹ مرحلے میں شرکت کریں گی۔دوسری جانب افغانستان، ہانگ کانگ، جاپان، ملائیشیا، نیپال اور عمان ابتدائی مرحلے میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے۔

ابتدائی مرحلے کے لیے ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے:

گروپ اے: افغانستان، جاپان، نیپال
گروپ بی: ہانگ کانگ، ملائیشیا، عمان
دونوں گروپس سے ٹاپ دو ٹیمیں ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی، جہاں ان کا مقابلہ پاکستان، بھارت، بنگلادیش اور سری لنکا سے ہوگا۔ایشین گیمز 2026 کے مردوں کے کرکٹ مقابلے 24 ستمبر سے یکم اکتوبر تک جاپان کے شہر ناگویا میں ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے تحت کھیلے جائیں گے۔کرکٹ شائقین کو توقع ہے کہ ایشین گیمز میں ایشیا کی مضبوط ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملیں گے، جبکہ پاکستان اپنے اعزاز کا دفاع کرتے ہوئے ایک بار پھر طلائی تمغہ جیتنے کے لیے میدان میں اترے گا۔