ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے شہر کے سرکاری سکولوں میں شطرنج کے مقابلوں کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔
پہلے مرحلے میں اساتذہ کو شطرنج سیکھانے کے لیے 4 روزہ ٹریننگ فراہم کی جائے گی۔ اساتذہ کی تربیت گورنمنٹ مسلم لیگ ہائی سکول ایمپرس روڈ میں شطرنج کے ماہر کھلاڑیوں سے کی جائے گی۔ اس کے بعد لاہور کے 60 سے زائد سکولوں کے طلبا و طالبات انٹر سکول شطرنج مقابلوں میں حصہ لیں گے، جو جنوری کے تیسرے ہفتے میں ہوں گے۔ اس موقع پر ڈی ای او ایلمنٹری محمد عارف، ڈپٹی ڈی ای او محمد حسین اور پرنسپل عامر حفیظ بھی موجود ہوں گے۔