ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواستِ ضمانت پر سماعت 3 اکتوبر تک ملتوی

ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواستِ ضمانت پر سماعت 3 اکتوبر تک ملتوی

پی ٹی آئی کی سینئر رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 3 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے ڈیوٹی جج شاہد سکندر نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی، جس کے دوران ان کے وکیل دلائل کے لیے عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے وکیل کو آئندہ سماعت پر ضمانت کی درخواستوں پر دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔عدالت نے پراسیکیوشن سے مقدمات کا ریکارڈ بھی طلب کرتے ہوئے سماعت 3 اکتوبر تک ملتوی کردی۔