ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواست پر سماعت 17 جنوری تک ملتوی

ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواست پر سماعت 17 جنوری تک ملتوی

ویب ڈیسک: انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے حوالے سے درج مقدمات میں پی ٹی آئی کی سینئر رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت ملتوی کردی۔

اے ٹی سی عدالت کے جج منظر علی گل نے یاسمین راشد کی ضمانت بعداز گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی۔ ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری کی سماعت 17 جنوری تک ملتوی کر دی گئی ہے۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے راحت بیکری کے باہر جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں ضمانت دائر کر رکھی ہے۔