مریم اورنگزیب سے ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات، تعاون بڑھانے پر گفتگو

مریم اورنگزیب سے ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات، تعاون بڑھانے پر گفتگو

سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب سے ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر انیتا ہرش نے ملاقات کی، جس میں پنجاب میں غذائیت سے متعلق اقدامات اور باہمی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مریم اورنگزیب نے ورلڈ فوڈ پروگرام کے وفد کو پنجاب حکومت کی اصلاحات اور مختلف اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی، جبکہ وفد نے صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر نیوٹریشن کے شعبے میں مزید اقدامات پر غور کیا۔سینئر وزیر پنجاب نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے کے 13 اضلاع میں اسکول نیوٹریشن پروگرام شروع کیا ہے اور وہ خود اس منصوبے کی نگرانی کر رہی ہیں۔مریم اورنگزیب کے مطابق حکومت پنجاب کا مقصد بچوں کو غذائیت سے بھرپور نشوونما کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ ورلڈ فوڈ پروگرام کے وفد نے وزیراعلیٰ پنجاب کے نیوٹریشن پروگرام کو سراہا۔ملاقات کے دوران مریم اورنگزیب نے یہ بھی بتایا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے صوبے میں سموگ کنٹرول پروگرام متعارف کرایا ہے، جبکہ گزشتہ دو برس کے دوران سموگ کی روک تھام کے لیے مختلف اقدامات کیے گئے ہیں۔