وزیراعظم شہباز شریف کا ورلڈ بینک کے 40 ارب ڈالر کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کا خیر مقدم

وزیراعظم شہباز شریف کا ورلڈ بینک کے 40 ارب ڈالر کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کا خیر مقدم

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے ورلڈ بینک کے 10 سالہ 40 ارب ڈالر کے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک (CPF) کا خیر مقدم کیا اور پاکستان میں بنیادی ڈھانچے، آئی ٹی، زراعت اور صحت کے شعبوں میں بینک کے تعاون کو سراہا۔

وزیراعظم شہباز شریف سے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (IFC) کے منیجنگ ڈائریکٹر مختار ڈیوپ نے ملاقات کی، جس میں پاکستان میں آئی ایف سی کے جاری اور ممکنہ منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر شہباز شریف نے ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن کے جاری اقدامات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔دوسری جانب، آئی ایف سی کے سربراہ مختار ڈیوپ نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے بھی ملاقات کی، جس میں انہوں نے پاکستان میں کی جانے والی اقتصادی اصلاحات کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ نجی شعبے نے حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔