بی جے پی کے ہندوتوا ایجنڈے کے تحت بھارت میں اسلام دشمنی میں اضافہ

بی جے پی کے ہندوتوا ایجنڈے کے تحت بھارت میں اسلام دشمنی میں اضافہ

بھارت میں مسلم املاک اور عبادت گاہوں سے متعلق انہدامی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

ترک نشریاتی ادارے ٹی آر ٹی کے مطابق دہلی کے شالیمار باغ میں قائم مدینہ مسجد کو رات کی تاریکی میں مسمار کردیا گیا۔ مقامی رہائشیوں نے دعویٰ کیا کہ انہدامی کارروائی کے وقت مسجد کے اندر افراد موجود تھے اور اس معاملے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔امریکی نشریاتی ادارے مسلم نیٹ ورک ٹی وی کی ایک تحقیق کے مطابق بھارت میں گزشتہ چھ برس کے دوران جاری بلڈوزر کارروائیوں میں 2 ہزار 100 سے زائد مسلم عبادت گاہوں اور عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا۔رپورٹ کے مطابق 2020 میں دہلی میں ہونے والے فسادات کے دوران بھی کم از کم 17 مساجد، مدارس اور مزارات کو حملوں کے بعد نذرِ آتش کیا گیا تھا۔