گووندا کا افیئر سے متعلق خبروں پر ردِعمل: ’یہ میرا ذاتی معاملہ ہے‘

گووندا کا افیئر سے متعلق خبروں پر ردِعمل: ’یہ میرا ذاتی معاملہ ہے‘

بالی ووڈ کے معروف اداکار گووندا ایک بار پھر اپنی ذاتی زندگی سے متعلق خبروں کے باعث توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گووندا نے ساتھی اداکارہ کومل رانی سوارنکر کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر پہلی بار کھل کر بات کی ہے۔ لال باغ چہ راجا کے دورے کے بعد دونوں کے حوالے سے قیاس آرائیاں سامنے آئی تھیں۔گووندا نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ کومل رانی کے ساتھ اپنے تعلق کو پیشہ ورانہ نوعیت کا سمجھتے ہیں۔ ان کے مطابق دونوں اپنی فلم ’روپا‘ کی کامیابی کے لیے دعا کرنے لال باغ چہ راجا گئے تھے۔اداکار کا کہنا تھا کہ اگر کوئی افیئر ہے بھی تو یہ کسی اور کا نہیں بلکہ ان کا ذاتی معاملہ ہے۔دوسری جانب گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا بھی حال ہی میں بے وفائی سے متعلق ایک طنزیہ بیان دے چکی ہیں، جس کے بعد اداکار کی ذاتی زندگی ایک بار پھر بھارتی میڈیا میں زیرِ بحث ہے۔