حال ہی میں بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا گیا کہ گووندا اور سنیتا آہوجا کے درمیان طلاق کا معاملہ عدالت تک پہنچ چکا ہے۔
یہ خبریں وائرل ہوتے ہی مداحوں اور شائقین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی کہ آیا یہ محض افواہیں ہیں یا حقیقت۔اس حوالے سے ردعمل دیتے ہوئے گووندا کی بیٹی اور اداکارہ ٹینا آہوجا نے تمام قیاس آرائیوں کی تردید کر دی۔ ہندوستان ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا: “یہ سب افواہیں ہیں۔”ٹینا نے کہا کہ وہ ایسی خبروں پر زیادہ توجہ نہیں دیتیں کیونکہ ان کا مقصد صرف سنسنی پھیلانا ہوتا ہے۔ ان کے مطابق، وہ ایک خوشحال اور خوبصورت خاندان کا حصہ ہیں اور خود کو خوش قسمت سمجھتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ان کے والد گووندا ملک سے باہر ہیں، تاہم اہلِ خانہ میڈیا اور مداحوں کی محبت و تشویش کے لیے بے حد شکر گزار ہیں۔