اہلیہ نے گووندا کے افیئر کی حقیقت بیان کر دی، معاملہ سامنے آ گیا

اہلیہ نے گووندا کے افیئر کی حقیقت بیان کر دی، معاملہ سامنے آ گیا

بالی ووڈ اداکار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے شوہر سے منسوب افواہوں پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ گووندا ایک ایسی عورت سے مل رہے ہیں جو اداکارہ نہیں بلکہ صرف ان کے پیسوں میں دلچسپی رکھتی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، سنیتا نے بتایا کہ سال 2025 ان کی زندگی کا سب سے مشکل اور تلخ سال رہا۔ انہوں نے کہا کہ گووندا کے کسی دوسری عورت سے تعلق کی خبریں انہیں شدید تکلیف دیں۔ سنیتا آہوجا نے کہا:"ہر مرد کی زندگی میں صرف تین عورتیں اہم ہوتی ہیں، ماں، بیوی اور بیٹی۔ کسی مرد کو اپنی زندگی میں چوتھی عورت رکھنے کا کوئی حق نہیں، چاہے وہ گووندا ہی کیوں نہ ہو۔"سنیتا نے نئے سال 2026 کے حوالے سے امیدیں بھی ظاہر کیں اور کہا کہ وہ اپنی زندگی میں بڑی تبدیلی چاہتی ہیں، چاہتی ہیں کہ گووندا تمام تنازعات ختم کریں اور خاندان کو دوبارہ خوشیوں کی طرف لے جائیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ گووندا کو ایسے لوگوں سے دور رہنا چاہیے جو صرف پیسوں کے لیے ان کے ساتھ ہیں اور اپنے کام پر توجہ دینی چاہیے۔اداکارہ نے اپنے یوٹیوب کریئر پر بھی خوشی کا اظہار کیا اور بتایا کہ 2025 میں انہوں نے بطور وی لاگر نیا سفر شروع کیا، جو کامیاب ثابت ہو رہا ہے۔ ان کے یوٹیوب چینل کے سبسکرائبرز کی تعداد تقریباً 2 لاکھ 86 ہزار ہے، اور وہ جہاں محبت مل رہی ہے، وہاں تنقید کو بھی قبول کرتی ہیں۔واضح رہے کہ گووندا اور سنیتا آہوجا کی شادی 1987 میں ہوئی تھی اور ان کے دو بچے ہیں: بیٹا یش اور بیٹی ٹینا۔