بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو پاکستانی کپتان اور اے سی سی صدر سے ہاتھ ملانے پر تنقید کی زد میں

بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو پاکستانی کپتان اور اے سی سی صدر سے ہاتھ ملانے پر تنقید کی زد میں

ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی کی رونمائی اور کپتانوں کی پریس کانفرنس کے دوران بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے پاکستانی کپتان سلمان علی آغا اور صدر ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی سے ہاتھ ملایا، جس کی تصاویر وائرل ہو گئیں۔

تصاویر وائرل ہونے کے بعد بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے یادیو کی اس حرکت پر شدید تنقید کی اور اسے بعض نے "غداری" قرار دیا۔ صارفین نے مختلف ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام دشمنوں کے ساتھ ہمدردی کے مترادف ہے اور غیر مناسب ہے۔