بھارتی ٹیم نے پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے سے گریز کیا، کپتان سوریا نے جیت فوج کے نام کردی

بھارتی ٹیم نے پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے سے گریز کیا، کپتان سوریا نے جیت فوج کے نام کردی

ویب ڈیسک: ایشیا کپ کے اہم میچ میں بھارتی ٹیم کی جانب سے پاکستانی کپتان اور کھلاڑیوں سے مصافحہ نہ کرکے کھیل کے آداب کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی گئی۔

میچ کے بعد پریس کانفرنس میں بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے کہا کہ "ہم نے مناسب جواب دیا ہے، ہم حکومت اور بھارتی بورڈ کی ہدایت پر میچ کھیلنے آئے ہیں۔"انہوں نے مزید کہا کہ "کچھ چیزیں اسپورٹس مین شپ سے بڑھ کر ہوتی ہیں، یہ جیت ہم بھارتی فوج اور شہدا کے نام کرتے ہیں۔"ٹاس کے وقت بھی سلمان علی آغا اور سوریا کمار یادیو نے مصافحہ کرنے سے گریز کیا جبکہ میچ ختم ہونے کے بعد دونوں ٹیمیں اپنے اپنے ڈریسنگ روم چلی گئیں اور روایتی طور پر ہاتھ نہیں ملایا۔