ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے ایک میچ میں بنگلہ دیش کے کپتان ذاکر علی نے ٹاس جیتنے کے بعد بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کو نظرانداز کیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ذاکر علی نہ صرف یادیو سے مصافحہ کرنے سے گریز کر رہے تھے بلکہ ان کی جانب بھی نہیں دیکھا۔واضح رہے کہ پہلے بھی پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ میں بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے پاکستانی کپتان سلمان علی آغا سے ہاتھ نہیں ملایا تھا اور میچ کے بعد بھی بھارتی ٹیم پاکستانی ٹیم سے ہاتھ ملانے کے لیے میدان میں نہیں آئی تھی۔