پاکپتن(خصوصی رپورٹ) اینٹی کرپشن حکام کی پاکپتن کچہری میں کارروائی، سرکاری نرخوں سے زائد وصولی کے الزام میں ایک اشٹام فروش کو گرفتار کرکے قبضے سے شواہد ضبط کر لیے۔ محکمہ اینٹی کرپشن کے مطابق ملزم غریب شہریوں کو مقررہ فیس سے مہنگے داموں اشٹام پیپرز فروخت کر کے لوٹ رہا تھا، جس کی باقاعدہ شکایات موصول ہو رہی تھیں۔ گرفتار اشٹام فروش سمیت دو ملوث افراد کے خلاف فوری طور پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔