ساہیوال(خصوصی رپورٹ) کمشنر ساہیوال ڈویڑن کا حاجی عبدالقیوم ڈی ایچ کیو ہسپتال کی پارکنگ میں اوور چارجنگ کا نوٹس، ٹھیکیدار کو 50 ہزار روپے جرمانہ اور ایف آئی آر درج، کمشنر ساہیوال ڈاکٹرآصف طفیل نے حاجی عبدالقیوم ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے دورے کے دوران پارکنگ میں مریضوں کے لواحقین سے وصول کی جانے والی فیس کے بارے میں دریافت کیا جس پر شہریوں نے زائد وصولی کی شکایات کیں۔ کمشنر ڈاکٹرآصف طفیل نے پارکنگ میں اوور چارجنگ میں ملوث ٹھیکیدار کو 50 ہزار روپے جرمانہ اور ایف آئی آر درج کروا دی۔ کمشنر نے کہا کہ عوام سے ناجائز وصولی ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی اور سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں اور ان کے لواحقین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔