دیپالپور (خصوصی رپورٹ) اسسٹنٹ کمشنر فیصل ولید نے کھادوں کے نرخوں میں اوور چارجنگ پر کارروائی کرتے ہوئے شہر کے مختلف مقامات پر فرٹیلائزر شاپس کا معائنہ کیا۔ اس دوران اوور چارجنگ میں ملوث ایک ڈیلر کو جرمانہ عائد کیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے واضح کیا کہ کھادوں کے ریٹس میں اضافی وصولی کے ذریعے کسانوں کے ساتھ زیادتی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔