لاہور (کرائم رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ نے مبینہ جعلی اشٹام پیپر پر ثالثی فیصلہ جاری کرنے کے ملزمان کی عبوری ضمانتوں پر سماعت کی۔ عدالت نے دونوں ملزمان کی عبوری ضمانتیں کنفرم کر دیں۔ جسٹس اسجد جاوید گھرال نے اللہ دتہ اور محمد اسلم کی عبوری ضمانتوں پر سماعت کی۔ درخواست میں م ئوقف اختیار کیا گیا کہ ملزمان نے مدعی حامد کی دکان چوری کے تنازع میں ثالث مقرر ہونے کے بعد اشٹام پیپر پر فیصلہ کیا۔ ملزموں کے خلاف اوکاڑہ میں جعلی اشٹام پیپر تیار کرنے کا مقدمہ درج ہے۔ سیشن کورٹ رینالہ خورد اوکاڑہ نے دسمبر 2024 میں ملزمان کی عبوری ضمانتیں خارج کی تھیں۔