مصطفی آباد، ننکانہ صاحب ،سانگلا ہل(خصوصی رپورٹ)مصطفی آباد میں کرنٹ لگنے سے 28سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ بتایا گیا ہے کہ وارڈ نمبر 2 کارہائشی عثمان ہسپتال والی گلی کے قریب لوہے کی سیڑھی پر چڑھ کر انٹر نیٹ کیبل کاجوڑ لگانے تو بجلی کی ننگی تار کو ہاتھ چھو گیا، جس کی وجہ سے اسے کرنٹ کا شدید جھٹکا لگا ، حالت غیر ہونے کی صورت میں فوری طبی امداد کیلئے رورل ماڈل سینٹر ہسپتال لیجایا جارہا تھا ،تاہم عثمان راستے میں دم توڑ گیا۔ادھر ننکانہ صاحب کے علاقہ پروپیاں پل کے قریب کھیتوں کو پانی لگاتے 33 سالہ محمد فاروق کو ٹیوب ویل سے بجلی کا زور دار جھٹکا لگا، جس سے وہ بے ہوش ہوگیا۔ ریسکیواہلکاروں نیسی پی آر دیکر اسے تحصیل ہیڈ کوارٹر زہسپتال منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔