شیخوپورہ(خصوصی رپورٹ)شیخوپورہ میں الگ واقعات میں 2افراد کرنٹ لگنے سے جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔سچا سودا فاروق آباد میں جانوروں کا چارہ کاٹتے ہوئے برقی ٹوکے سے کرنٹ لگنے سے 27 سالہ سہیل جاں بحق ہوگیا،سہیل کا ایک پالتو بچھڑا بھی کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوا۔ادھر علاقہ نواں کوٹ موٹر سائیکل مارکیٹ میں شٹرنگ سے کرنٹ لگنے پردکاندار نوازجاں بحق ہو گیا ،بتایا گیا ہے کہ دکاندارنواز نے اپنی دکان کا جیسے ہی دروازہ کھولا ،دروازے سے کرنٹ لگا اور نواز موقع پر ہی دم توڑ گیا۔