مسلم ٹائون میں 11 کے وی کی تار راہگیر خاتون پر گر گئی ، ٹرالے نوید کا ہاتھ ہائی وولٹیج لائن سے ٹکرا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)کرنٹ لگنے کے واقعات میں خاتون سمیت 2افراد جاں بحق ہو گئے ،بتایا گیا ہے کہ مسلم ٹائون کے علاقے میں 11 کے وی کی تار راہگیر خاتون پر گر گئی جس سے خاتون جھلس کر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی،خاتون کی بیٹی اس حادثے میں محفوظ رہی،حمزہ ٹائون سب ڈویڑن کے علاقے چندرائے روڈ پر نوید جانوروں کے چارے سے بھرے ٹرالے کے اوپر موجود تھا،چارے کی غیر معمولی اونچائی کے باعث اس کا ہاتھ ہائی وولٹیج لائن سے ٹکرا گیا، جس سے وہ جاں بحق ہوگیا۔