راولپنڈی :میٹروبس تلے آکر بچہ جاں بحق

 نتھیاگلی کاریحان گیٹ کیساتھ گیپ میں پھنس گیا، ڈرائیور نے سٹیشن کا دروازہ بند ہونے سے قبل ہی بس چلا دی
راولپنڈی (آن لائن)لیاقت باغ میٹرو اسٹیشن پر بس سے اترتے4 سالہ بچے کے ٹائر کے نیچے آکر کچلے جانے کے معاملے پر تھانہ وارث خان پولیس نے بچے کی والدہ کی مدعیت میں واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا۔متن مقدمہ کے مطابق بچہ ریحان نتھیاگلی کا رہائشی،والدہ کیساتھ راولپنڈی نانی کے گھر آیا ہوا تھا، بچوں کے ساتھ لیاقت باغ آئے تھے، میٹرو بس سے اترتے ہوئے ریحان گیٹ کیساتھ گیپ میں پھنس گیا، ڈرائیور نے سٹیشن کا دروازہ بند ہونے سے قبل ہی بس چلا دی، بچہ ٹریک پر گر کر ٹائر کے نیچے آگیا۔بچے کے بس اور سٹیشن کے گیپ میں پھنسنے پر شور شرابا کیا لیکن کسی نے نہ سنی اور ڈرائیور نے بس چلا دی۔ایف آئی آرکیلئے دی گئی درخواست میںکہا گیا ہے کہ ریحان کی موت بس ڈرائیور اور میٹرو بس انتظامیہ کی غفلت سے ہوئی، قانونی کاروائی کی جائے۔