نویں کی طالبہ کا مبینہ اغوا، زیادتی کی کوشش، بازیاب کرا لیاگیا

تلونڈی(خصوصی رپورٹ)نویں کلاس کی طالبہ کا گن پوائنٹ پر مبینہ اغوا، زیادتی کی کوشش، پولیس نے بروقت بازیاب کرا لیا۔کوٹ بابا مانگتا کے رہائشی ارشد جاوید نے تھانہ کنگن پور میں مقدمہ درج کراتے الزام عائد کیا کہ ملزم حسنین نے اس کی 15 سالہ بیٹی کو سکول جاتیے مبینہ طور پر گن پوائنٹ پر اغوا کیا اور ایک زیرِ تعمیر مکان میں لے جا کر زیادتی کی کوشش کی۔بروقت اطلاع ملنے پر پولیس نے طالبہ کو زیرِ تعمیر مکان سے بازیاب کرا لیا، ملزم مبینہ طور پر فرار ہوگیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی۔