لاہور(کرائم رپورٹر)ہربنس پورہ کے محلے فتح گڑھ سے نویں جماعت کی سٹوڈنٹ پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئی تھی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے فاطمہ صابر کو بازیاب کرولیا بتایا گیا ہے کہ پولیس نے والد صابر علی کی درخواست پر اغواء کا مقدمہ درج کر لیا تھا سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی والد صابر علی کا کہنا ہے کہ بیٹی صبح سوا 7 بجے گھر سے سکول کیلئے نکلی، رات ہو گئی، بیٹی تاحال نہیں لوٹی۔ انہوں نے کہا کہ شبہ ہے کسی نامعلوم نے اغواء کر لیاپولیس نے ہیومن انٹیلیجنس سمیت دیگر ذرائع کی مدد سے لڑکی کی تلاش شروع کر دی تھی دوسری جانب ہربنس پورہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے فاطمہ صابر کو بازیاب کروالیا والد صابر کا کہنا ہے کہ میری بیٹی کو شام مغرب کے وقت سہی سلامت بازیاب کروایا گیا پولیس اور سیف سٹی نے بہت تعاون کیا۔