طالبہ مناہل فیل ہونے کے بعد شدید ذہنی دبا کا شکار ہو گئی تھی
دل برداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں کھا کر زندگی ختم کر لی،لاش مردہ خانے منتقل
لاہور(آئی این پی )لاہور میں گلدشت ٹائو ن کے علاقے چونگی دوگیج میں امتحان میں فیل ہونے پر نویں جماعت کی 17 سالہ طالبہ نے خودکشی کر لی۔ترجمان ایدھی کے مطابق نویں جماعت کی طالبہ مناہل امتحانات میں فیل ہونے کے بعد شدید ذہنی دبا کا شکار ہو گئی تھی، جس نے دل برداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں کھا لیں۔ بعد ازاں اس کی حالت بگڑ گئی اور وہ جانبر نہ ہو سکی۔واقعے کے بعد پولیس نے قانونی کارروائی مکمل کرکے لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دیا۔ افسوسناک واقعے سے علاقے میں غم کی فضا ہے۔