حویلی لکھا (خصوصی رپورٹ)حویلی لکھا کے نواحی علاقے ہیڈ سلیمانکی روڈ پر نامعلوم ملزموں نے اسلحے کے زور پر ایک شخص کو اغوا کر لیا۔پولیس رپورٹ کے مطابق فرخ سعید دودھ فروخت کرنے کے بعد موٹر سائیکل پر گھر واپس جا رہا تھا کہ راستے میں ملزموں عمران بھڈال اور مجاز شاہ نے اسے گن پوائنٹ پر روک کر اغوا کر لیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور کارروائی کرتے ہوئے مغوی کو عمران بھڈال کے ڈیرے سے بازیاب کرا لیا۔تمام اغواکار موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔