ننکانہ صاحب (خصوصی رپورٹ )ننکانہ میں دو الگ واقعات میں 3سالہ بچے سمیت 2افراد کی لاشیں نہروں سے ملی ہیں۔ لاہور جڑانوالہ روڈ پر مصری والا گا ئوں کے قریب سوکڑ نہر سے 3 سالہ نامعلوم بچے کی لاش بر آمد ہوئی۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکاروں نے لاش نہر سے نکال کر ضروری قانونی کارروائی کے بعد مقامی پولیس کے حوالے کر دی۔ بچے کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔ ادھر لنگوال پل کے قریب نہر میں ڈوبنے والے 25 سالہ نوجوان معیز کی لاش تین روز بعد ریسکیو نے بر آمد کر لی۔ معیزنے تین روز قبل نہر میں چھلانگ لگائی تھی۔ لاش لواحقین کے حوالے کر دی گئی۔