لاہور: 3سالہ بچے سے گولی چل گئی، خاتون جاں بحق

جوہر ٹاؤن میں شادی شدہ خاتون کی پراسرار ہلاکت کا ڈراپ سین ہوگیا، شوہر نے بیوی کو قتل کرکے الزام 3 سالہ بیٹے پر لگا دیا۔ پولیس نے مقتولہ کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا مدعی مقدمہ کا کہنا ہے کہ ثناء کی شادی پانچ سال پہلے احمد برہان سے ہوئی۔احمد برہان کا اکثر بیوی سے جھگڑا رہتا اور وہ اس پر تشدد کرتا تھا۔پولیس کے مطابق 36 سالہ ثناء کو اسکے شوہر احمد برہان نے گھریلو جھگڑے پر سر میں گولی مار کر قتل کیا، ابتدائی بیان میں ملزم احمد برہان نے قتل کو اتفاقیہ حادثہ قرار دیا تھااور اپنے 3 سالہ بیٹے سے غلطی سے گولی چلنے کا بیان دیا تھا۔ملزم کو حراست میں لے کر آلہ قتل بھی قبضہ میں لے لیا گیا،گرفتار ملزم پیشے کے لحاظ سے وکیل اور دو بچوں کا باپ ہے،مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے سپرد کی جائے گی۔