ڈاکٹر جودت سلیم امیر الدین میڈیکل کالج کے نئے پرنسپل تعینات

لاہور(خصوصی رپورٹ)حکومت پنجاب نے پروفیسر آف اینستھیزیا ڈاکٹر جودت سلیم کو پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج، پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ اور لاہور جنرل ہسپتال تعینات کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔اپنی تعیناتی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر جودت سلیم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ لاہور جنرل ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو بہترین اور اعلیٰ معیار کی طبی سہولیات کی فراہمی وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کے ہیلتھ سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کا عملی نمونہ بنایا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ ادارے میں فیڈ بیک اور مانیٹرنگ کے نظام کو مزید فعال و مستحکم بنایا جائے گا۔