امریکہ ایران مذاکرات کے نتیجے تک پہنچنے میں وقت لگے گا،جودت یلماز

 ہم سب چاہتے ہیں کہ یہ مذاکرات فوری طور پر اور بہت کم وقت میں ختم ہو جائیں: نائب صدر 
انقرہ(آئی این پی )ترکیے کے نائب صدر جودت یلماز نے کہا ہے کہ انہیں اب بھی یقین ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان بات چیت جاری رہے گی تاہم کسی نتیجے تک پہنچنے میںوقت لگے گا۔ امریکی خبر رساں ادار ے کو انٹرویو میں ترک نائب صدر نے کہا کہ میز پر کئی پیچیدہ مسائل موجود ہیں۔جودت یلماز کا کہنا تھاکہ ہم سب چاہتے ہیں کہ یہ مذاکرات فوری طور پر اور بہت کم وقت میں ختم ہو جائیں لیکن ہمیں حقیقت پسند بننے کی ضرورت ہے۔ ان جامع مذاکرات میں کچھ وقت لگے گا۔ترک نائب صدر نے کہا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان ایک جامع تصفیہ آبنائے ہرمز کے ذریعے آزادانہ نقل و حمل کے لیے بنیادی شرط ہو گی۔انہوں نے کہا یہاں بنیادی وجہ کیا ہے؟ جاری جنگ۔ لہذا اس جنگ کا خاتمہ ہی سب سے بڑی ضمانت فراہم کرے گا۔