گجرات:سرکاری کالج کی عمارت پر مریم نواز کی تصویر والا جھنڈا لگانے پر پرنسپل کو شوکاز جاری

گجرات(آئی این پی گجرات کے ایک  سرکاری کالج کی عمارت پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی تصویر والا جھنڈا لگانے پر کالج پرنسپل کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا۔گورنمنٹ گریجویٹ کالج کھاریاں کی عمارت پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی تصویر والا جھنڈا لگایا گیا تھا جس کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل  ہوگئی ۔ڈائریکٹر کالجز شعیب عاشق بٹ کی جانب سے کالج پرنسپل کو جاری شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ کالج کی عمارت پر وزیراعلی پنجاب کی تصویر والاجھنڈا مجاز اتھارٹی کی اجازت کے بغیر لگایا گیا