امیر الدین میڈیکل کالج کی اکیڈمک کونسل کا اجلاس

لاہور(کرائم رپورٹر)پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد الفرید ظفر کی زیر صدارت اکیڈمک کونسل کا اجلاس ہوا۔ترجمان کے مطابق لاہور جنرل ہسپتال کے کمیٹی روم میں اجلاس میں ایم ایس ڈاکٹر فریاد حسین سمیت تمام شعبوں کے سربراہ شریک ہوئے۔اجلاس میں مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی سمیت دیگر معاملات بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔