امیر الدین میڈیکل کالج کانووکیشن ، ہر سٹوڈنٹ کو 2 مہمان لانے کی اجازت

 لاہور (خصوصی رپورٹ)امیر الدین میڈیکل کالج کے اْن تمام طلبہ و طالبات کو جو 3جون منگل کانووکیشن میں شریک ہو رہے ہیں کو پرنسپل پروفیسر فاروق افضل اور فیکلٹی ممبران نے 2مہمانوں کو ساتھ لانے کی اجازت دے دی۔ پرنسپل نے کہا امیر الدین میڈیکل کالج کے سٹوڈنٹس مکمل طور پر پیشہ وارانہ قابلیت کے حامل ہیں جو یہاں سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد لاہور جنرل ہسپتال اور دیگر اداروں میں بطور ڈاکٹر اپنے فرائض سر انجام دیں گے اور اپنے کالج کا نام روشن کریں گے۔