اردن: عرفان داد ایشین ہے بال چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

اردن: عرفان داد ایشین ہے بال چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

اردن میں جاری ایشین ہے بال چیمپئن شپ میں پاکستان کے کیوئسٹ عرفان داد سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔

ایک دن میں دو بھارتی کھلاڑیوں کو شکست دینے والے عرفان داد نے پری کوارٹر فائنل میں بھارت کے شہباز عادل خان کو 3-7 سے اور کوارٹر فائنل میں شیوم اروڑا کو 6-7 سے ہرایا۔سیمی فائنل میں عرفان داد کا دوبارہ سامنا بھارتی کیوئسٹ سندیپ گلاٹی سے ہوگا۔واضح رہے کہ "ہے بال" 8 بال پول کا چینی ورژن ہے، جس میں بنیادی فرق ٹیبل کے معیار میں ہے۔ پاکستان بیل پروفیشنل سنیئر ایسوسی ایشن (PBSA) نے چیمپئن شپ کے لیے دو پلیئرز نامزد کیے تھے: برطانیہ میں مقیم عرفان داد اور ندیم گل۔ ندیم گل راؤنڈ آف 32 میں آؤٹ ہو گئے تھے۔