جیل سے کچہری اور واپس جیل تک خواتین ملزموں کے ہاتھ جکڑے گئے، رشتہ داروں ‘ وکلا ء کا احتجاج
راولپنڈی(آئی این پی) راولپنڈی میں ملکی تاریخ میں پہلی بار خواتین ملزموںکو بھی ہتھکڑیاں پہنا دی گئیں جس پر خواتین ملزموں کے رشتہ داروں اور ڈسٹرکٹ بار ممبران کا شدید احتجاج کیا۔ تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل سے کچہری اور واپس جیل تک خواتین ملزموں کے دونوں ہاتھ تقریبا 6 سے 7 گھنٹے تک ہتھکڑیوں میں جکڑے رہے۔