نئی دہلی (آئی ا ین پی ) بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا سے ملک بدر ہونے والے بھارت پہنچنے والے شہریوں نے بتایا کہ انہیں فوجی جہاز کے ذریعے لایا گیا اور پورے راستے میں ان کے ہاتھ اور پائوں بندھے رکھے گئے۔بھارتی پنجاب کے شہر گرداس پور سے تعلق رکھنے والے نوجوان جسپال سنگھ نے بتایا کہ ان کے ہاتھ امرتسر میں طیارہ لینڈ کرنے کے بعد کھولے گئے۔جسپال سنگھ کا کہنا تھا ہم سمجھے کہ ہمیں کسی دوسرے کیمپ منتقل کیا جا رہا ہے لیکن طیارے میں ہمارے ہاتھ پاں باندھ کر بتایا گیا کہ آپ سب کو واپس بھارت بھیجا جا رہا ہے۔