ملکی تاریخ میں پہلی بار 2ہزار سے زائد الیکٹرک گاڑیاں کراچی پورٹ پہنچ گئیں

کراچی(آئی این پی)پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار رورو شپمنٹ کے ذریعے 2 ہزار سے زائد الیکٹرک گاڑیاں کراچی پورٹ پہنچ گئیں۔پاکستان کی بحری اور تجارتی تاریخ میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں پہلی مرتبہ رورو شپمنٹ کے ذریعے 2 ہزار سے زائد الیکٹرک گاڑیاں کراچی پورٹ پہنچ گئی ہیں۔ ترجمان وزارتِ بحری امور کے مطابق ایم وی گرینڈے شنگھائی کامیابی کے ساتھ کراچی پورٹ کے ٹرمینل پر لنگرانداز ہوگیا ہے، اس جہاز کے ذریعے الیکٹرک گاڑیوں کی یہ بڑی کھیپ ملک میں درآمد کی گئی