اسلام آباد(آئی این پی )ملک کی مصروف ترین شاہراہوں پر ٹول پلازوں کی کھلی نیلامی کا انعقاد این ایچ اے کی طرف سے جناح کنونیشن سینٹر میں کیا جا رہا ہے۔ترجمان این ایچ اے کے مطابق کل 72 ٹول پلازوں کو نیلام عام کے لیے پلان کیا گیا ہے، شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے میڈیا کو بالخصوص مدعو کیا گیا ہے، چیئرمین این ایچ اے شہریار سلطان نیلامی کی نگرانی کر رہے ہیں۔نیلام عام کا انعقاد وزیر اعظم اور وزیر مواصلات کی خصوصی ہدایات پر کیا گیا ہے، جس میں شفافیت اور شرکت میں آسانی کو یقینی بنایا گیا ہے۔