ہم نے لانگ مارچ کو روکا ہے‘ختم نہیں کیا‘لاہور میں جلسہ کے انتظامات نہیں کرنے دیئے گئے:حافظ نعیم

لاہور(شہزاد راجپوت)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے  پیپلز پارٹی اور ن لیگ جیسی پارٹیاں پرانی ہوچکیں یہ صرف فارم 47 کے سہارے پر کھڑی جلد یہ عوام کے آگے بہہ جائیں گی۔لاہور وحدت روڈ پر جلسہ عام سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے جلسے کے راستے بند کرنے کی کوشش کی، ہمیں جلسے کے انتظامات نہیں کرنے دیئے گئے، کارکنوں نے حکومت کے سارے انتظامات ختم کرکے جلسہ کیا، مارچ کو ہم نے صرف روکا ہے ختم نہیں کیا حکومت اپنے ہتھکنڈوں سے باز آجائے۔ ، اب جسے پاکستان میں سیاست کرنے ہے اسے عوام کی خدمت کی سیاست کرنی ہوگی، اب جو عوام کے ساتھ نہیں کھڑا ہوگا وہ نہیں رہے گا۔