سعودی و اتحادی افواج متحد ہو کر حوثی حملوں کا مقابلہ کریں: مفتی اعظم

 حوثی گروہ  سعودی عرب کے امن و استحکام کے لئے خطرہ  ہیں‘افواج صفوںمیں اتحاد برقرار رکھیں
ریاض (آئی این پی)سعودی مفتی اعظم، چیئرمین مجلسِ علما کے سربراہ شیخ صالح بن فوزان الفوزان نے محاذ پر موجود سعودی و اتحادی افواج کو ہدایت کی ہے کہ متحد ہو کر حوثی حملوں کا مقابلہ کریں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی مفتی اعظم نے ایک بیان میں حوثی حملوں کے مقابلے میں سعودی و اتحادی افواج کو ثابت قدم رہنے اور صفوں میں اتحاد برقرار رکھنے کی تلقین کر دی۔انہوں نے اہلکاروں کو اپنے مشن کی انجام دہی میں صبر، استقامت اور ثابت قدمی اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔سعودی مفتی اعظم نے حوثی گروہ کو سعودی عرب کے امن و استحکام کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے ان کی کارروائیوں کی مذمت کی ہے۔