ریاض،صنعا(آئی این پی )سعودی اتحادی افواج نے یمن کی حوثی ملیشیا کی جانب سے ریاض پر داغے گئے دو بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کر دیا گیا، جبکہ مملکت کے مشرقی صوبے کی طرف آنے والے تین ڈرون بھی مار گرائے گئے۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی سول ڈیفنس کی جانب سے اتوار کی صبح 4 بج کر 8 منٹ پر ریاض کے رہائشیوں کو فضائی خطرے سے متعلق الرٹ جاری کیا گیا، چند منٹ بعد زور دار دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں جس کے بعد حکام نے خطرہ ٹل جانے کا اعلان کر دیا۔بعد ازاں یمن میں قانونی حکومت کی حمایت کرنے والے اتحاد کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ سعودی فضائی دفاعی نظام نے دارالحکومت ریاض کو نشانہ بنانے والے دو بیلسٹک میزائل فضا میں ہی تباہ کر دئیے۔میجر جنرل ترکی المالکی کے مطابق مشرقی صوبے کی جانب بھیجے گئے تین ڈرونز کو بھی راستے میں مار گرایا گیا۔یہ تازہ حملے ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب حوثی ملیشیا کے حالیہ ہفتوں کے دوران سعودی عرب کے ہوائی اڈوں، فوجی تنصیبات اور توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو مسلسل نشانہ بنا رہے ہیں۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ستمبر سے اب تک مملکت پر ہونے والے حملوں میں 26 افراد ہلاک ہو چکے ہیں