سعودی اتحادی افواج کا آپریشن فجر الیمن، 250 حوثی جنگجو ہلاک

نجران اور جازان کے ایئرپورٹس پر حملوں میں تین افراد زخمی ہوئے:سعودی سول ایوی ایشن
یمنی حکومتی فورسز کا حوثیوں پر امدادی ٹرک پر ڈرون حملے کا الزام، پاکستانی ڈرائیور کی ہلاکت کی اطلاعات
ریاض،یمن    (آئی این پی )سعودی اتحادی افواج اور یمنی فورسز  کے  حوثی ملیشیا کے خلاف جاری  آپریشن فجر الیمن  میں  تعز شہر میں حوثی ملیشیا کے 250 جنگجو ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے،سعودی  محکمہ ہوا بازی  کا کہنا ہے کہ نجران اور جازان کے ہوائی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوئے جبکہ   حوثیوں کے فوجی ترجمان نے دعوی کیا ہے کہ گروپ نے سعودی دارالحکومت ریاض میں کنگ خالد ائیرپورٹ اور رابغ میں آرامکو کی ریفائنری کو نشانہ بنایا ہے ۔ عالمی میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی اتحادی افواج اور یمنی فورسز کا حوثی ملیشیا کے خلاف آپریشن فجر الیمن جاری ہے‘سعودی اتحادی افواج  نے کہا ہے  صعدہ شہر میں حوثی ملیشیا کے بیلسٹک میزائلوں کے ذخیرے کو تباہ کر دیا، دارالحکومت صنعا میں بیلسٹک میزائل لانچر کو بھی تباہ کر دیا