سعودی عرب نے اتحادی افواج کے کمانڈر کو ہٹا دیا

حوثیوں کی مسلسل پیش قدمی پر فیصلہ کیا گیا‘جنرل فیاض بن حامد الرویلی کو نیا کمانڈر مقرر کیا گیا
ریا ض (آئی این پی)سعودی عرب نے مشترکہ فوج کا کمانڈر تبدیل کردیا۔حوثی باغیوں کی پیش قدمی کے دوران سعودی عرب نے مشترکہ فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہد بن حمد السلمان کو عہدے سے ہٹا کر وزیر دفاع کا عسکری امور کا مشیر مقرر کردیا جبکہ جنرل فیاض بن حامد الرویلی کو نیا کمانڈر مقرر کیا گیا۔خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق حکومتی فورسز کی پسپائی سے حوثیوں کی جنوبی شہر عدن کی جانب پیش قدمی کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ یہ پیش رفت حوثیوں کے خلاف چھ ہفتوں سے جاری فوجی کارروائی کے لیے بھی دھچکا قرار دی جا رہی ہے