ریاض،صنعا،پیرس (آئی این پی )سعودی قیادت میں فوجی اتحاد نے جمعے کی صبح مشرقی سعودی عرب کی جانب بھیجے گئے ایک ڈرون کو تباہ کرنے کا اعلان کیا ہے، جبکہ یمن کی انصار اللہ(حوثی) تحریک نے بھی دعوی کیا ہے کہ اس نے جمعے کی علی الصبح وسطی یمن کے صوبہ مرب کی فضائوں میں ایک سعودی جاسوس طیارہ، ونگ لونگ ٹو مار گرایا ہے۔