ویب ڈیسک: پاکستان کے قومی کرکٹرز حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان آج آئی سی سی کے میچ ریفری کے سامنے پیش ہوں گے تاکہ ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف میچ کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے الزامات کا جواب دیا جا سکے۔
واقعہ کے مطابق، صاحبزادہ فرحان نے ففٹی سکور کرنے کے بعد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بلے کو بناوٹی گن بنا کر فائر کرنے کا اشارہ کیا، جبکہ فاسٹ بولر حارث رؤف نے وکٹ لینے اور باؤنڈر لائن کے قریب فیلڈنگ کرتے ہوئے بھارتی تماشائیوں کی ہوٹنگ کے جواب میں طیارہ تباہ کرنے کا اشارہ دیا تھا۔بھارت نے ان حرکات پر آئی سی سی میں شکایت درج کرائی، جبکہ پاکستان کی جانب سے گزشتہ روز کی گئی شکایت پر آئی سی سی نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کو سرزنش کی اور ان پر جرمانے کا امکان ظاہر کیا۔آج حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان میچ ریفری رچی رچرڈسن کے سامنے پیش ہو کر اپنے موقف کا دفاع کریں گے، جس کے بعد آئی سی سی کی جانب سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔