دبئی: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے کہا ہے کہ پاکستانی بلے باز مشکل کنڈیشنز میں کھیلنے کا حل ڈھونڈنے لگے ہیں، اور جلد ہی ٹیم کو بہتر نتائج ملیں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حارث رؤف کا کہنا تھا کہ دبئی میں کھیلنا آسان نہیں ہے، یہاں کی وکٹیں اور موسم دونوں بیٹرز کے لیے چیلنج ہیں، تاہم امید ہے کہ آنے والے میچز میں ٹاپ آرڈر کھلاڑی ٹیم کو ایک مضبوط بنیاد فراہم کریں گے۔مصافحہ تنازع سے متعلق سوال پر حارث رؤف نے کہا کہ اس معاملے سے ہمارا کوئی تعلق نہیں، یہ مکمل طور پر بورڈ کا معاملہ ہے۔
واضح رہے کہ 14 ستمبر کو پاک بھارت میچ کے دوران ٹاس کے وقت بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے پاکستانی کپتان سلمان آغا سے مصافحہ نہیں کیا تھا۔ اس کے بعد بھی بھارتی ٹیم میچ ختم ہونے پر مصافحے کے لیے میدان میں نہیں آئی اور ڈریسنگ روم کا دروازہ بند کر لیا تھا، جس پر شائقین کرکٹ میں شدید ردعمل دیکھنے میں آیا۔