ویب ڈیسک: ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 2025ء کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ ایک موقع پر اس وقت کشیدہ ہوگیا جب پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف اور بھارتی بیٹر ابھیشیک شرما کے درمیان گرما گرمی دیکھنے میں آئی۔
حارث رؤف کے اوور کی پہلی گیند پر بھارتی اوپنر شبمن گل نے 142 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آتی گیند کو مڈ وکٹ کی جانب کھیل کر چوکا جڑ دیا۔ اس شاٹ کے فوراً بعد حارث اور ابھیشیک کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا جس پر امپائر کو بیچ بچاؤ کرنا پڑا۔اسی اوور میں ابھیشیک شرما نے مزید ایک چوکا لگا کر مجموعی طور پر 7 رنز حاصل کیے اور حارث پر دباؤ بڑھانے کی کوشش کی۔ اس دوران دونوں کھلاڑی ایک دوسرے کو گھورتے رہے جس سے ماحول میں کشیدگی میں اضافہ ہوا۔تماشائیوں کے لیے یہ لمحہ نہایت سنسنی خیز ثابت ہوا، اسٹیڈیم میں موجود دونوں ٹیموں کے شائقین نے اپنے اپنے کھلاڑیوں کے حق میں نعرے لگا کر ماحول کو مزید گرما دیا۔