بھارت نے متنازع ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ٹیسٹ میچ کا ریفری مقرر کردیا

بھارت نے متنازع ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ٹیسٹ میچ کا ریفری مقرر کردیا

بھارت نے ایک بار پھر متنازع میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو سر آنکھوں پر بٹھا لیا۔

 ایشیا کپ کے دوران تنازع کا باعث بننے والے اینڈی پائی کرافٹ احمد آباد میں بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلے ٹیسٹ میں ریفری کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ٹاس کے موقع پر سابق بھارتی کرکٹر اور موجودہ کمنٹیٹر روی شاستری نے پاکستان پر چوٹ کرتے ہوئے کہا: “اینڈی پائی کرافٹ کی دبئی سے براہ راست ہاٹ سیٹ پر واپسی”، جس پر بھارتی شائقین نے خوشی کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ کے دوران اینڈی پائی کرافٹ کے کردار پر پاکستان نے شدید احتجاج کیا تھا۔ پی سی بی نے یو اے ای کے خلاف میچ میں ان کی موجودگی پر بائیکاٹ کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد آئی سی سی کا ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا۔

ڈیڈلاک کے دوران قومی ٹیم کو ہوٹل میں روک لیا گیا اور میچ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا۔ بعد ازاں اینڈی پائی کرافٹ نے معذرت کی جس کے بعد پی سی بی نے کھلاڑیوں کو اسٹیڈیم جانے کی اجازت دی اور ٹیم نے یو اے ای کے خلاف میچ کھیلا۔