حارث رؤف آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار

حارث رؤف آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار

پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف کو نومبر کے ماہ کی بہترین کارکردگی پر آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار دے دیا گیا ہے۔

 حارث رؤف نے آسٹریلیا کے خلاف تین ون ڈے میچز میں 10 وکٹیں حاصل کیں، اور نومبر میں مجموعی طور پر 18 وکٹوں کے ساتھ شاندار کارکردگی دکھائی۔پاکستان نے 22 برسوں کے بعد آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز جیت کر ایک اہم سنگ میل عبور کیا۔ حارث رؤف کے ساتھ بھارت کے جسپریت بمرا اور جنوبی افریقا کے مارکو ینیسن بھی آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد تھے، تاہم حارث رؤف کی کارکردگی نے ان سب کو پیچھے چھوڑ دیا اور وہ اس ایوارڈ کے حقدار قرار پائے۔